جی 20 سربراہی اجلاس آج سے بھارت میں شروع ہوجائے گا، عالمی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر بھی بھارت پہنچ چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
دلی میں اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ سربراہان کے عشائیے میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانا پیش کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
سوئیڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر نے بھارتی وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ بھارت کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 121 ممالک میں 107 واں نمبر ہے جو پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال سے بھی خراب ہے۔
امریکا، بھارت اور یو اے ای کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی عرب کی ایک انفرااسٹرکچرڈیل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندرگاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nAmhLNd
No comments:
Post a Comment