سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 11 October 2023

سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کراچی : لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں بھی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں 50 ہزار فی ٹن کی کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہوگئی۔

تاجروں کے مطابق اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کےلیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔

تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے اور بجری، سیمنٹ، سریا، اینٹیں مہنگی ہونے سے تعمیر کا ٹھیکہ بھی غیر معمولی بڑھتا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/T76P0zM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();