قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق سمجھتے ہیں کہ ورلڈکپ میں ابھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر ختم نہیں ہوا، ٹیم کی توجہ اگلے میچز پر ہے اچھی کارکردگی پر مرکوز ہوگی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم نے شائقین کو اپنی کارکاردگی سے کافی مایوس کیا ہے تاہم اب بھی کچھ امید کی کرن موجود ہے۔ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے پاس آگے جانے کا موقع اب بھی موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا سفر ختم نہیں ہوا، توجہ آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر آگے بڑھیں۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے ، انفرادی کارکردگی کا نہیں سوچتا، کوشش یہی ہوتی کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں۔
پاکستانی میڈیا سے چنئی میں گفتگو کے دوران عبداللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ میں اب تک اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کیا، پروٹیز کے خلاف میچ چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے وہ اچھا کھیل رہے ہیں۔
فیلڈن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہماری فیلڈنگ کمزوری رہی ، اس کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
گرہم شرٹس کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو چدم برم اسٹیڈیم میں عالمی کپ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے ہاتھوں بری طرح شکست کھا چکی ہے جس کے بعد سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا قومی ٹیم کے لیے کافی مشکل نظر آرہا ہے جبکہ آئندہ بھی مشکل ٹیموں کا چیلنج درپیش ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EnrQk2L
No comments:
Post a Comment