مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں! - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 October 2023

مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں!

بھارت کےسابق کپتان ایم ایس دھونی کے اسکول کوچ گیشو رنجن بنرجی کا ماننا ہے کہ روہت شرما فیلڈ میں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر لیجنڈ وکٹ کیپر سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی میں جو قائدانہ صلاحیتیں تھیں وہ شاید ہی بھارت کے کسی اور کرکٹر میں موجود ہو۔ اس لیے ان کے اور موجودہ کپتان کے درمیان موازنہ درست نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ دھونی کے اشاروں پر بولرز بولنگ کرتے تھے۔ وکٹ کے پیچھے ان کی نگاہیں اتنی تیز ہوتی تھیں کہ وہ مخالف پلیئرز کے ارادوں کا اندازہ لگا لیتے تھے۔

گیشو رنجن نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی متوازن ہے تاہم عالمی کپ میں اسپنر اکشر پٹیل کی کمی محسوس ہوگی کیوں کہ وہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی کپ کے میزبان کے طور پر بھارت پر دباؤ بھی ہوگا مگر یہ کئی طریقے سے بھارت کے لیے فائدہ مند بھی ہوگا۔

بنرجی کے مطابق وہ موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم کو دیکھتے ہیں۔ بھارت کو میزبان ہونے کا فائدہ ملے گا اور وہ تیسری بار ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6DR4xOY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();