اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلیے جدید نظام کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔
اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیئر ون میں شامل بڑے رجسٹرڈ ریٹیلرز اور ٹیکس دہندگان کیلیے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائس سسٹم کی تنصیب کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس جدید نظام کے تحت ایف بی آر جسے بھی نوٹیفائی کرے گا اسے یہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنا پڑے گا اور ایف بی آر کے سسٹم سے انٹیگریٹڈ رجسٹرڈ نوٹیفائیڈ سپلائرز الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کے بغیر اشیا و خدمات کی سپلائی نہیں کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ ایف بی آر نے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ریونیو جنریشن اسٹریٹجی کے تحت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sb2XCkI
No comments:
Post a Comment