فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو میں سعودی عرب نے پاکستان فٹبال ٹیم کو باآسانی شکست دے دی۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-0 سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان کو باآسانی شکست دی۔
ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم اپنا اگلا میچ تاجکستان سے کھیلے گی۔
سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللّٰہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے پہلے ہاف میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ سعودی ٹیم کو صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں گول اسکور کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
پہلے ہاف میں اچھا مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے ہاف میں بجھی بجھی دکھائی دی۔
دوسرے ہاف میں 48ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔
اضافی وقت میں سعودی عرب نے تیسرا گول کیا جب عبدالرحمان غریب نے گیند کو 91ویں منٹ میں جال کی راہ دکھائی جبکہ 96ویں منٹ میں عبداللّٰہ ردیف نے بھی گول کرکے برتری 0-4 کردی اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57ویں نمبر پر موجود ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VWBuIxL
No comments:
Post a Comment