’ایک اعلیٰ عہدیدار الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنا رہے ہیں‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 10 November 2023

’ایک اعلیٰ عہدیدار الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنا رہے ہیں‘

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدارالیکشن کی شفافیت کومشکوک بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے نام لیے بغیر بیان میں کہا کہ ملک کےاعلیٰ عہدیدار کا یہ طرزعمل مناسب نہیں ہے الیکشن کمیشن پرعزم ہےکہ الیکشن صاف وشفاف ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقادکو یقینی بنائےگا۔

دوسری جانب نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا تمام جماعتوں کوآئین وقانون میں رہتےہوئےسیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت افسوسناک ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنیوالے ہی پچ اکھاڑ کر وکٹیں لیکر بھاگے تھے امید کرتے ہیں صدر آئینی ادارے الیکشن کمیشن کو اپنا کام کرنے دیں گے امید ہے صدرجماعت کے کارکن کی بجائے ملک کے صدر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vcmATnQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();