سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی وزیراعظم رہے ہیں اور تاریخ رہی پاکستانی وزیراعظم جیل جاتا ہے وزیراعظم سےکوئی ناراض ہوتا ہے تو پھر جیل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کا کیس اہم ہے پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کےثبوت میں نےدیکھے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پوری کابینہ ذمہ دار ہے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی گئی جو قانون کیخلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ ن لیگ کی حکومتی رہی نوازشریف کو انصاف دینے کیلئے کیا کام کیا؟ ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والا شخص نہیں، نوازشریف سےملاقات کر چکا تھا مجھےنہیں معلوم وزیراعظم کون ہو گا ن لیگ کی جانب سے نوازشریف بطور وزیراعظم کے امیدوار کی باتیں ہیں ن لیگ کی جانب سےباقاعدہ وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان نہیں ہوا، نوازشریف کو 2 کیسز میں ریلیف ملنا ہے اس کے بعد ہی امیدوار ہو سکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XjLTFak
No comments:
Post a Comment