الیکشن لڑیں گے یا بائیکاٹ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا دوٹوک اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 31 December 2023

الیکشن لڑیں گے یا بائیکاٹ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا دوٹوک اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ بائیکاٹ نہیں کریں گےالیکشن ہرصورت لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کےمعاملے پر منگل یا بدھ کو مشاورت ہوگی امیدواروں کے تحفظات پر الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہمیں امید ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے انصاف مل جائےگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم معاملات پر سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے تاحیات نااہل کیے جانے والے کو تاحیات وزیراعظم بنانےکی کوشش ہورہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیر نے تین اعتراض اٹھائے، بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ منیب الرحمان کا تعلق حلقے سے نہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VGYR0Z

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();