شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کا ڈرائیور ہیرو کا ہار اور قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگیا۔
لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ میرا کی مدعیہ میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس کے مطابق ہیروں کے ہار کی مالیت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چوری کے وقت میرا گھر پر موجود نہیں تھیں۔
اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yD3pN8A
No comments:
Post a Comment