اسرائیل کیخلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday 28 December 2023

اسرائیل کیخلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

الجزیرہ کو دیے گئے آڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے اور اس سے پہلے کوئی ترجیح نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بند ہونے تک ہم کیسے قبول کر سکتے ہیں کوئی ڈیل ہو جائے ہم نے اپنے جنگجوؤں کو دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 825 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کی گئیں ہمارے لوگ اس جارحیت سے سر اٹھا کر نکلیں گے، دنیا ظالم مجرموں یا بےبس تماشائی ہونے کے درمیان تقسیم ہے ہم نے اسرائیلی قبضے کو صدی کا دھچکا سمجھا اور دنیا کو بتایا کہ ہم زندگی میں حق اور آزادی مانگنے والے لوگ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/41h7wYV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();