امریکن آئیڈل اسٹار پاؤلا کا پروڈیوسر پر جنسی حملہ کرنیکا الزام - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 1 January 2024

امریکن آئیڈل اسٹار پاؤلا کا پروڈیوسر پر جنسی حملہ کرنیکا الزام

امریکن آئیڈل کی جج پاؤلا عبدل نے برطانوی پروڈیوسر نائیجل لیتھگو پر جنسی حملہ کرنے کا مقدمہ دائرکردیا۔

امریکی گلوکارہ، ڈانسر اور امریکن آئیڈل اسٹار پاؤلا عبدل نے برطانوی ٹیلی ویژن کے ایگزیکٹو نائیجل لیتھگو پر جنسی حملے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق واقعہ اس دوران پیش آیا جب وہ دونوں دو ٹیلنٹ شوز میں کام کررہے تھے۔

1980 کی دہائی کی مشہور گلوکارہ نے جمعہ کے روز لاس اینجلس کی عدالت میں دائر مقدمے میں الزام لگایا کہ ٹی وہ شو امریکن آئیڈل کے ابتدائی سیزن کے دوران لیتھگو نے ایک لفٹ میں انھیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

کئی ہٹ ٹیلی ویژن ٹیلنٹ مقابلوں کے پروڈیوسر لیتھگو نے مبینہ طور پر امریکن آئیڈل کے آڈیشن کے بعد ہوٹل کی لفٹ میں عبدل پر جنسی حملہ کیا اور نامناسب حرکات کیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پاؤلا عبدل نے اس دوران انھیں دھکیلنے کی کوشش کی اور لفٹ کے دروازے کھلتے ہی بھاگ گئیں۔

اس خبر پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے خبررساں ایجنسی کا عبدل یا لیتھگو سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم ٹی ایم زیڈ اخبار کے مطابق لیتھوگو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

انھوں نے ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، پاؤلا اور میرے بہترین دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ صرف یہ الزامت جھوٹے ہیں، بلکہ میرے لیے شدید ناگوار ہیں۔

مقدمے میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پروڈیوسر نے ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ نامی پروگرام کے دوران بھی اپنی ایک معاون پر جنسی حملہ کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VSoAyh7

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();