’شادی مشکل ہے اور طلاق ۔۔۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی مبہم پوسٹ وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 17 January 2024

’شادی مشکل ہے اور طلاق ۔۔۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی مبہم پوسٹ وائرل

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی مبہم پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک  نے 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bVsEDCh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();