دادو میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday 6 January 2024

دادو میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی

دادو میں شادی سے انکار پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ بھنڈ ماڑی تھانہ کی حدود میں شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں گولی مار کر خود کو بھی زخمی کرلیا۔

مقتولہ کی شناخت 16 سالہ فردوس رفیقاں کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ کے بھائی وسیم نے بتایا کہ والد بہن کی شادی اپنی مرضی سے کروانا چاہتے تھے، انکار پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں سفاک شخص نے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کی جان لے لی تھی، ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا تھا۔

ملزم بلال کو اس کے بھائی رات کو کویت جانے کے لیے ایئرپورٹ چھوڑ کر آئے تھے لیکن ملزم کویت جانے کی بجائے گھر واپس آگیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ گھر میں پہلے سے ایک نامعلوم شخص موجود تھا جو واردات سے پہلے فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا 9 سالہ بیٹا کمرے میں چھپ گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ayBiCQg

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();