نکاح نامے کی شقیں پڑھنا کیوں ضروری ہیں؟ حیران کن انکشاف - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 9 January 2024

نکاح نامے کی شقیں پڑھنا کیوں ضروری ہیں؟ حیران کن انکشاف

نکاح نامہ ایک تحریری معاہدہ ہے جس پر ازدواجی رشتے میں بندھنے والے دو مسلمان لڑکا لڑکی اپنے دستخط ثبت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی شادی کو قانونی حیثیت دلواسکیں۔

ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے یا شادی کے وقت بھی نکاح نامے کی شرائط اور اس کے قوانین پڑھنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ راحیل صمصام علی خان نکاح نامے میں موجود شقوں اور قوانین کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

راحیل صمصام علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مروجّہ نکاح نامے میں مجموعی طور پر 25 شقیں ہیں، نکاح نامے کی 1 سے 12 نمبر شقیں سادہ اور آسان ہیں جن میں دولہا اور دلہن کے کوائف، شادی کی تاریخ اور وکیلوں اور گواہان کی تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔

جب کہ 13سے 18 نمبر کی شقیں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اس کے علاوہ23سے 25 نمبر شقیں بھی عام فہم ہیں جن میں نکاح خواں کے کوائف اور شادی رجسٹر کرانے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شق نمبر 13 میں دلہن کے حق مہر کی رقم کا ذکر ہے اور شق نمبر 4 میں حق مہر کی ادائیگی کے حوالے سے ذکر ہے جس میں دو طریقے ہیں پہلا مؤجل یعنی نکاح کے وقت اور دوسرا غیر مؤجل یعنی مستقبل میں جب عورت طلب کرے۔ اس کے علاوہ شق نمبر 16 میں شوہر کی طرف سے بیوی کیلئے جائیداد کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے اہم شق نمبر 18 ہے جس میں طلاق کی تفویض کے بارے میں درج ہے۔ اس شق کو اکثر کاٹ دیا جاتا ہے، اس میں لکھا ہوتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو یہ حق دے دیتا ہے کہ وہ اسے طلاق دے سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NQrGyk5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();