اپنے کام کو ’’یکسوئی‘‘ سے کیسے کیا جائے؟ آسان حل - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 12 January 2024

اپنے کام کو ’’یکسوئی‘‘ سے کیسے کیا جائے؟ آسان حل

کسی بھی کام کو بہتر طریقے سے کرنے کیلئے یکسوئی اور دلجمعی کا ہونا بے حد ضروری ہے، موجودہ دور میں یکسوئی یا فوکس رکھنا کافی مشکل نظر آتا ہے جس کی وجہ سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

دراصل یکسوئی کسی کام کو مرکزی حیثیت یا توجہ دے کر کرنے کا نام ہے، خاص طور پر اس وقت ہم جب کسی چیز پر اپنی پوری توجہ مرکوز کردیتے ہیں تو ہم لمحہ موجود میں ہوتے ہیں لیکن جب ہم یکسوئی سے کام نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم یا تو ماضی میں کھوئے ہیں یا مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق ہم اپنے کام کے دورانیے میں سے آدھا وقت غفلت میں گزار دیتے ہیں یعنی ہماری توجہ اور فوکس اس کام پرنہیں ہوتا جو ہم کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے طالب علموں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ٹیچر نے لیکچر کے آغاز میں کیا بات کہی تھی، یا کوئی کتاب پڑھتے ہوئے یہ بھی ذہن میں نہیں رہتا کہ پہلے صفحے پر کیا لکھا تھا، یہ بات کام پر فوکس یا یکسوئی نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔

ایسی حالت میں کوئی بھی شخص دیرپا یا میرٹ پر فیصلہ نہیں کرسکتا، اپنے کام پر فوکس کرنے کیلئے دوکام بہت ضروری ہیں، پہلا طریقہ مخصوص ورزش ہے، وہ ایسے کہ 15 منٹ کیلئے کچھ نہیں کرنا، بالکل خاموش اور ذہن کو تمام تفکرات سے آزاد کرکے بیٹھ جائیں۔ اگر کچھ خیالات آئیں بھی تو اسے نظر انداز کریں ان کے بارے میں بھی نہ سوچیں لیکن دماغ کو حاضر رکھیں۔

کچھ عرصے بعد آپ کو پانی پیتے ہوئے بھی یہ احساس ہوگا کہ یہ ایک طلسماتی سرگرمی ہے، آپ کو ایک خاص تبدیلی محسوس ہوگی۔

دوسرا کام یہ کہ آپ کے قریب کوئی ایسا شخص جو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ آپ کے پاس ہوتا ہے چاہے وہ کوئی دوست ہو ملازم ہو، کولیگ ہو اس شخص کے بارے میں یہ تہیہ کرلیں کہ جب وہ کوئی بات کرے گا تو میں سب کام چھوڑ کر اس کی بات پوری توجہ اور دلجمعی کے ساتھ سنوں گا۔

یہ دو کام کرنے کے بعد آپ کو کوئی بھی کام کرتے ہوئے اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوگی آپ ہر کام کرتے ہوئے اسے طلسماتی طور پر ہوتا ہوا محسوس کریں گے، اور جب آپ کو فوکس کرنا آجائے گا تو اچھا اور بہتر فیصلہ کرنے کی قوت پیدا ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Srx6oWg

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();