مری میں برفباری سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں کراچی کی ایک فیملی بھی پھنس گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں کراچی کی ایک فیملی بھی خراب موسم میں پھنس گئی، فیملی کے ایک نوجوان شہریار نے ویڈیو سوشل میڈیا جاری کردی۔
ویڈیو میں شہریار نامی نوجوان نے کہا کہ ہم 17 سے 18 افراد ہیں یہاں پر سب سے رابطے کیے اور کہتے ہیں کہ 15 سے 20 منٹ میں آجائیں گے لیکن کوئی نہیں آرہا۔
"کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے، ہمیں نکالا جائے۔" مری برفباری کے دوران کراچی کی فیملی بھی پھنس گئی#ARYNews pic.twitter.com/NXYveSFD29
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 1, 2024
نوجوان نے بتایا کہ ہم یہاں دو دن سے پھنسے ہوئے ہیں ہمیں ریسکیو کیا جائے۔
بعدازاں اے آر وائی نیوز کی خبر پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مری نے نوٹس لے کر کراچی سے مری جانے والی فیملیز کو ریسکیو کرلیا۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے ریسکیو کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے۔
متاثر فیملی نے بتایا کہ اے ڈی سی نے ہوٹل سے پیسے بھی واپس دلوا دیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6tq817Q
No comments:
Post a Comment