محمد یوسف بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 12 June 2025

محمد یوسف بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ نجی مصروفیات کی وجہ سے مزید وقت نہیں دے سکتے۔

سابق کرکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں۔وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔

نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bRVHDGk

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();