جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 June 2025

جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا

انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے سابق بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا۔

34 سالہ جو روٹ نے یہ سنگ میل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شردل ٹھاکر کا کیچ پکڑ کر راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

فہرست میں جو روٹ اب راہول ڈریوڈ کے ساتھ 210 کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

روٹ نے ٹیسٹ کیچوں کی تعداد 210 تک پہنچانے میں 154 میچز کا سہارا لیا جو ڈریوڈ کے مقابلے میں 10 میچ کم ہیں۔

سری لنکا کے سابق کرکٹر مہیلا جے وردھنے 149 میچوں میں 205 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو امستھ اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 200 کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سابق کپتان یونس خان 118 میچوں میں 139 کیچز کے ساتھ ٹاپ 15 کی فہرست میں شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g3IyLQM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();