مچھلی کا کانٹا خاتون کی گردن سے باہر نکل آیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 28 June 2025

مچھلی کا کانٹا خاتون کی گردن سے باہر نکل آیا

تھائی لینڈ میں خاتون نے مچھلی کھانے کے دوران غلطی سے کانٹا نگل لیا جو ان کی گردن چیر کر باہر نکل آیا۔

فیس بک پر ایک صارف سوریان بُپا نے تصاویر شیئر کیں جس میں مبینہ طور پر اس کی بیوی کی گردن دکھائی گئی تھی جس میں مچھلی کا کانٹا ان کی گردن سے باہر نکلتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ شخص نے لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے وارننگ ہے جو مچھلی کھانے کے شوقین تو ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ اس میں کانٹا ہے یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ مچھلی کا سوپ پی رہی تھیں جب وہ حادثاتی طور پر ایک کانٹے نکو نگل گئیں جس کے بعد انہوں نے گردن میں تیز درد محسوس کیا۔

خاتون نے کانٹے کو نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ اسپتال گئی جہاں ایکسرے میں بھی کوئی ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔

ایکسرے کے بعد بھی ان کے گلے میں درد کا سلسلہ جاری رہا لیکن وہ سمجھیں کہ کانٹا نکل چکا ہے لیکن چند ہفتوں بعد انہوں نے محسوس کیا کہ گردن سوج گئی ہے۔

اسپتال دوبارہ گئی تو ایکسرے میں کچھ نہیں آیا اور ڈاکٹر نے گولیاں دے کر گھر بھیج دیا۔

گھر پہنچ کر جب وہ گردن پر درد کش پٹی لگانے کی تیاری کررہی تھیں تو انہوں نے درد کی جگہ کو رگڑنا شروع کردیا تب انہیں محسوس ہوا کہ جلد کے نیچے کوئی نوکیلی چیز موجود ہے، انہوں نے تھوڑا اور دبایا تو سوئی نما نوک دار کانٹا باہر نکل آیا۔

خاتون نے پھر اسپتال کا رخ کیا اور ڈاکٹر آپریشن کے ذریعے خاتون کی گردن سے دو سینٹی میٹر لمبا مچھلی کاکانٹا نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/T8RodUb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();