لاہور شاہدرہ میں دس سالہ ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ویڈیو - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 6 July 2025

لاہور شاہدرہ میں دس سالہ ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ویڈیو

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک دس سالہ ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سنگیت سینما کے قریب کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئے ہیں، فوٹیج میں گاڑی چلاتے ہوئے بچے کو واضح طور پر دیکھا گیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بچے کو پکڑ کر تھپڑ مارے۔

بچہ مشتعل افراد سے جان بچا کر بھاگ کر دکان میں داخل ہوا، وہاں موجود لوگوں نے بچے کو مشتعل افراد سے بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے بچے کی عمر 10 سال ہے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کم عمر ڈرائیور دس سالہ حاشر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jXhak8m

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();