ٹرمپ غزہ جنگ روکنے پر ہی نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے، فرانسیسی صدر - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 23 September 2025

ٹرمپ غزہ جنگ روکنے پر ہی نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے، فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ روکنے پر ہی نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک میں موجود فرانسیسی صدر نے فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ غزہ جنگ روکنے میں کامیاب ہوئے تو ہی نوبل امن انعام کے حقدار ہوں گے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع روکنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام جیت سکتے ہیں۔

ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ ٹرمپ امن کا نوبل انعام چاہتے ہیں، نوبل انعام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ تنازع روک دیں۔

دریں اثنا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو نیویارک پولیس نے روک لیا، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد انھیں غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

سفارتخانے جاتے ہوئے فرانسیسی صدر کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو راستے میں روکا گیا، میکرون نے پوچھا تو بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ گزر رہا ہے، اس وجہ سے سڑک بند ہے۔

میکرون نے اسی وقت فون پر ٹرمپ کو دلچسپ صورتحال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ میں سڑک پر کھڑا ہوں اور سب کچھ آپ کےلیے بند ہے۔

فرانس کے صدر کو نیویارک پولیس نے روک لیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D8iNEPO

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();