ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 19 November 2025

ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ پاکستان کے ہی محمد یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ارشد ندیم نے پہلی باری میں 75 اعشاریہ 44 میٹر کی تھرو کی اور دوسری باری میں سب سے بڑی تھرو 83 اعشاریہ 05 کی تھرو کی۔

تیسری بار میں انہوں نے 82 اعشاریہ 48 میٹر کی تھرو کی، تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد پہلے اور یاسر سلطان تیسرے نمبر پر تھے۔

محمد یاسر سلطان نے چوتھی باری میں 71 اعشاریہ 38 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 71 اعشاریہ 79 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد ندیم کی پانچویں تھرو ضائع ہوئی تھی، جیولن تھرو میں نائیجیریا کے سیمویل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کرکے برانز میڈل جیتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/erCnULc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();