نادرا کی امتیازی نوٹس سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا پر وضاحت - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 13 December 2025

نادرا کی امتیازی نوٹس سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا پر وضاحت

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کا امتیازی نوٹس سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ مخصوص قومیت سے متعلق امتیازی نوٹس کسی متعلقہ دفتر کے باہر آویزاں نہیں، قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہروں کو بلا امتیاز خدمت دی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹوئٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر دانستہ جھوٹ اور من گھڑت خبریں ملک میں انتشار پیدا کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی گئیں اور ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lnFrHup

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();