ساحر علی بگا کا پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 31 March 2026

ساحر علی بگا کا پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ساحر علی بگا پاکستان کے معروف گلوکار ہیں جو برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں، وہ مشہور پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹی میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

گلوکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.8 ملین ہے جبکہ چند ماہ قبل ان کا گانا ’مستانی‘ یوٹیوب پر 5.5 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

یہ پڑھیں: آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا نیا گانا ’وش ملے‘ ریلیز

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی شادیوں میں بھارتی گانوں پر پابندی کا بیان اس لیے دیا ہے کہ جب بھی کوئی تنازع ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر ہمارے فنکاروں پر پابندی لگادیتے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ہمارا اسپوٹی فائے( میوزنک چینل) پر بھارت میں پابندی ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں، اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔

ساحر بگا نے کہا کہ اگر وہ ہمارے مواد پر پابندی لگاتے ہیں تو ہماری حکومت کو بھی ان کے گانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W9ojgw3

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();