وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 3 April 2026

وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے لیے پیٹرول ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل والوں کو فی لیٹر پر 100روپے کی سبسڈی دی جائےگی، پیٹرول پر 80 روپے لیوی کی کمی کی جارہی ہے جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے پورے ملک پر ہوگا اور آج رات 12 سے پیٹرول کی نئی قیمت 458 سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

  • چھوٹے کسانوں کیلئے 1500 روپے فی ایکڑ امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • ریلوےکے اکانومی کلاس میں کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کو ایک ماہ کیلئے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
  • کابینہ ارکان کی 6 ماہ کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم انشا اللہ عوام کی مشکلات میں کمی کے لے دیوانہ وار کام کرتے رہیں گے، اللہ کے فضل سے ہم انشا اللہ عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M03FLT2

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();