شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کنسرٹ میں عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے امریکا میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی جبکہ گلوکار ’میرے زندگی ہے تو‘ گنگنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے ہجوم کی نظروں سے بچنے کے لے سرخ رنگ کا ماسک اور کیپ پہن رکھا ہے تاہم مداحوں نے پھر بھی انہیں پہچان لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماسک پر مبینہ طور پر ’عاصم علی‘ درج تھا۔

گلوکار نے اسٹیج سے آگے کر ہانیہ عامر سے ہاتھ بھی ملایا، گلوکار اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2hL0Auw
No comments:
Post a Comment