بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا کیفیت کیا ہوتی ہے؟ سلمان علی آغا کا دلچسپ جواب - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 3 May 2026

بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا کیفیت کیا ہوتی ہے؟ سلمان علی آغا کا دلچسپ جواب

پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھارت کے خلاف میچوں کو ایک بڑا چیلنج اور جذباتی تجربہ قرار دیتے ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچوں کے حوالے سے اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے ناظرین کو اپنے تجربات اور احساسات سے آگاہ کیا۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کپتانی کرنا ایک بڑا موقع ہوتا ہے، اس وقت آپ کے ذہن میں کیا جذبات تھے؟ کیا کبھی گھبراہٹ محسوس ہوئی؟

جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ میں بطور کپتان نروس نہیں ہوتا۔ ایسی صورتحال میں مجھ پر بطور کھلاڑی اوربطور کپتان بھی اعصابی دباؤ ہوتا ہے۔

البتہ ایک فرق ضرور ہوتا ہے کہ جب آپ پیشہ ورانہ کرکٹ کافی کھیل چکے ہوں تو یہ کیفیت زیادہ تر میچ سے پہلے تک محدود رہتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ زیادہ دباؤ والا ہوتا ہے لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ میدان میں اترتے ہیں تو ایک دو گیندوں کے بعد صورتحال نارمل ہوجاتی ہے اور پھر پوری توجہ صرف میچ پر مرکوز ہوجاتی ہے، اردگرد کی چیزوں سے دھیان ہٹ جاتا ہے اور آپ صرف کھیل کے بارے میں سوچتے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے دوران دباؤ پر قابو پانے سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے بتایا کہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ دباؤ دراصل دو چیزوں سے پیدا ہوتا ہے، ماضی یا مستقبل۔

اگر آپ ماضی کے واقعات یا مستقبل کے خدشات کے بارے میں سوچتے رہیں گے تو پریشر بڑھے گا لیکن اگر صرف اسی لمحے اور اس گیند کے بارے میں سوچیں، تو دباؤ کم ہو جاتا ہے اور آپ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ذاتی زندگی پر اثرات

میزبان نے دریافت کیا کہ کیا پاک بھارت میچ کے حوالے سے ذاتی زندگی خاص طور پر گھریلو ماحول پر کسی قسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

جس پر ٹی 20 کپتان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس میں ایک ذاتی پہلو بھی شامل ہوتا ہے، کیونکہ میری اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے تو وہ ایک طرف یہ بھی چاہتی ہیں کہ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

وہ ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ میری پرفارمنس اچھی ہونی چاہیے، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو جب پاکستان جیتتا ہے تو وہ اس کامیابی کو بھی خوشی سے قبول کرتی ہیں۔ گویا ان کے لیے دونوں صورتحال قابلِ قبول ہوتی ہے اور اصل  توجہ میری کارکردگی پر ہوتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/w2pBOdX

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();