کراچی میں آج کونسی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 9 May 2026

کراچی میں آج کونسی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی؟

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عظیم پورہ انٹرچینج پر فلائی اوور کی تعمیر کے باعث ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان نافذ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سنگر چورنگی اور کورنگی سے شاہراہ فیصل کی طرف آنے والی ٹریفک کو شارع بھٹو انٹرچینج سے اوپر بھیج کر ڈیفنس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ریتا پلاٹ چوک چاروں اطراف سے مکمل طور پر ٹریفک کے لے بند رہے گا۔

ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل سے آنے والی ٹریفک کو 2 نمبر چورنگی شاہ فیصل سے واپس موڑ دیا جائے گا، یہ ٹریفک ای بی ایم کاز وے یا بلوچ کالونی کے راستے ڈیفنس کی طرف جاسکے گی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل استعمال کرنے والے شہری ڈیفنس اور کورنگی جانے کے لیے ای بی ایم کاز وے اور شہید ملت ایکسپریس وے استعمال کریں۔

ایئرپورٹ سے شارع فیصل کے ذریعے کورنگی جانے والی ٹریفک کو براستہ قائد آباد، کورنگی بھیجا جائے گا۔ شاہ فیصل کالونی کے راستے کورنگی نہیں جا سکیں گے۔

ڈیفنس اور کورنگی سے ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کو شارع بھٹو سے اترتے ہی ملیر کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ وہاں سے ملیر مندر روڈ کے ذریعے واپس شارع فیصل اور ایئرپورٹ جا سکیں گے۔

علاوہ ازیں شارع بھٹو پر رکشہ، موٹر سائیکل اور لوڈر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے دیگر تمام گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے شارع فیصل اور متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک عملے سے تعاون کریں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کے انتخاب کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ithofWv

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();