کراچی میں بڑی عید سے پہلے شہریوں کو بڑی پریشانی نے گھیر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شہر کے 70 فیصد علاقے کئی روز سے پانی سے محروم ہیں۔
پانی کی عدم فراہمی پر شہری ٹینکروں کے رحم و کرم پر ہیں۔
عید قرباں پر بھی شہریوں کو پانی ملنے کو کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے، شدید گرم موسم میں شہری بنیادی سہولت سے محروم دکھائی دے رہے ہیں۔
اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، عزیز آباد، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی اور جمشید کوارٹر سمیت شہر کے دیگر علاقے گذشتہ پندرہ روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔
دھابیجی پر 21 مئی کو بجلی کے بریک ڈاون کے باعث متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا کام تو مکمل کرلیا گیا لیکن اس کے باوجود شہر میں پانی کی سپلائی کا نظام بہتر نہ ہوسکا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3RghFO5
No comments:
Post a Comment