کراچی کے جناح اسپتال کے واش روم میں بچےکی پیدائش پر اہلخانہ نے ڈاکٹر پر غفلت کا الزام لگا دیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو ڈلیوری کیلئے کہا تو انہوں نے 4 گھنٹے کا وقت دے دیا ہم ڈاکٹرز کو چیک اپ کا کہتے رہے لیکن انہوں نے دیکھا تک نہیں، چار گھنٹے تکلیف میں رہنے کے بعد واش روم میں بچے کو جنم دیا۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچہ لیبرروم میں پیداہوا، واش روم میں ڈلیوری کے الزامات بےبنیاد ہیں، خاتون نے رات 2 بجکر 50 منٹ پر صحت مند بچے کو جنم دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایچ آئی اسپتال سے لائی گئی مریضہ کا گائنی ایمرجنسی میں فوری معائنہ ہوا اور طبی معائنے کے بعد مریضہ کیلئے نارمل ڈلیوری کا فیصلہ کیا گیا، کراچی:مریضہ کے پلیٹ لیٹس کم اور جگر کے ٹیسٹ غیرمعمولی تھے، ہائی رسک مریضہ کو 16یونٹس خون اور ایف ایف پیز فراہم کی گئیں اور مریضہ کو مزید نگرانی کے لیے آبزرویشن میں رکھا گیا تھا۔
ورثا مریضہ کو ڈاکٹرز کے مشورے کیخلاف اسپتال سے لے گئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/twfgFWn
No comments:
Post a Comment