کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 28 May 2026

کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق پیشن گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 کے درمیان رہے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پیشگوئی بھی کردی ہے۔

بیان کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی 2026 تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور خیرپور میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ تھرپارکر، حیدر آباد، میرپور خاص اور سانگھڑ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو ہیٹ ویو کے دوران خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی: انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے، شہری پیسے دے کر آلائشیں اٹھوانے پر مجبور

شہری صبح 10 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، جبکہ کسان موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فصلوں اور مویشیوں کا خیال رکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/csQDyNP

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();