وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین اور ڈاکٹر ماہ نور سے مل کر میرا دل بڑا ہوا، مجھے فخر ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور بلوچستان کی بہادر بیٹی ہے ڈاکٹرماہ نور درد میں ہے لیکن اس کےحوصلے بلند ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے ہمیں تسلی دی ہے کہ ماہ نور کا علاج اچھے انداز میں ہو رہا ہے ضرورت ہوئی تو دنیا کےکسی بھی کونے میں فیس سرجری کیلئےجائیں گے۔
کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے حوالے سے ابھی فوری میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا جا سکتا، ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ کرنے والا مجرم ایک وحشی تھا ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے واپس جاکر ٹھیک کر لیں گے۔
ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 13 فی صد تیزاب کی وجہ سے جھلسی ہیں، تیزاب سے دونوں آنکھوں کی سائیڈ کا حصہ متاثر ہوا ہے لیکن بینائی محفوظ ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ماہ نور کا ابتدائی معائنہ کیا اور ٹیسٹ کیے، پلاسٹک سرجری اور آئی اسپیشلسٹ نے معائنہ مکمل کر لیا ہے، چہرے، پیٹ اور دائیں ہاتھ پر جلنے کے زخم موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور کو اسپیشل کیئر یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے، اور 24 گھنٹوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، ذرائع نے بھی بتایا کہ مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے، اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جلد صحت یابی کے لیے پُر امید ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6y1vsdN
No comments:
Post a Comment