اسلام آباد (27 جون 2026): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا، پٹرولیم ڈویژن نے موجودہ سطح پر قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے بجائے تاحکم ثانی برقرار رکھی گئی ہیں، پیٹرول کی قیمت 299.50 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.47 روپے فی لیٹر پر بر قرار رہیں گی۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 192 روپے43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کی قیمت231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت، 238روپے87 پیسے فی لیٹر تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L268Svq
No comments:
Post a Comment