میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو دو ایک سے شکست دیدی۔
جنوبی کوریا کی جانب سے پہلا گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اور اوہیون گیو نے 80 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے ہرایا تھا۔
جنوبی افریقین کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیا۔
جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے ثقافتی رنگ دکھائے گئے اور فنکاروں نے پرفارم کیا۔
فیفا ورلڈ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شکیرا نے آفیشل اینتھم پر پرفارمنس دی ان کے ساتھ برنا بوائے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، امریکا میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ میزبان ہیں۔
میکسیکو اور کینیڈا 13، 13 جبکہ امریکا 78 میچز کی میزبانی کرے گا، جبکہ میگا ایونٹ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1sNlXcJ
No comments:
Post a Comment