وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے گفتگو میں زور دیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو امن کی کامیابیوں کو نقصان پہنچائے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن و استحکام کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ایران اور دیگر فریقین پر زور دیا کہ تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایسےکسی بھی اقدام سے گریز کریں جوامن کی کامیابیوں کونقصان پہنچائے اور ساتھ ہی وزیراعظم نے اسلام آباد ایم اویو کے تحت باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم اویو خطے اور اس سے باہر باہمی افہام و تفہیم، احترام ،مشترکہ خوشحالی کیلئے پائیدار بنیاد ہے، پاکستان علاقائی امن کیلئے مخلصانہ اور دیانتدارانہ کردار ادا کرنے کیلئےتعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے شہید سپریم لیڈر کی نمازجنازہ میں شرکت پر وزیراعظم اور قیادت کا شکریہ ادا اور ساتھ ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نےگزشتہ ماہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران طے فیصلوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئےفیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Nzh6vWZ
No comments:
Post a Comment