آغا علی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 18 July 2026

آغا علی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا ہے۔

اداکار آغا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ نازش جہانگیر ہیروئن کے کردار میں موجود ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں شو ’بز‘ میں شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے ’مین کرش‘ کون ہیں؟

جواب میں اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ ’جیتو پاکستان‘ شو کے میزبان فہد مصطفیٰ کو بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔

آغا علی نے کہا کہ میں نے انہیں آگے بڑھتے دیکھا ہے اور اس طرح کا سفر آپ کا کسی کا دیکھ لیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب آپ فلموں کی بات کررہے ہوں تو یا ایک مکمل اداکار کی بات کریں تو وہ فہد مصطفیٰ ہیں جو ہر چیز آپ کو دے سکتے ہیں وہ کوئی بھی فلمیں کریں، وہ بہت بڑی انسپی ریشن ہیں۔

اداکار نے فہد مصطفیٰ کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کے لیے ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

واضح رہے کہ آغا علی اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے ’ٹوٹا ہوا دل‘ کا گانا بھی گنگنایا ہے جبکہ وہ 2006 سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/G1aQKbB

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();