بادشاہ کی دوسری بیوی کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 23 July 2026

بادشاہ کی دوسری بیوی کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا

(23 جولائی 2026): بھارتی ریپر بادشاہ کی دوسری بیوی ایشا رکھی کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ کی شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، کیونکہ ان کی دوسری بیوی ایشا رکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا ہے۔

ایشا رکھی نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں شیئر کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم، جب انہوں نے بادشاہ کے ساتھ ایک ویڈیو کلیپ شیئر کی جس میں ان کی شادی کی جھلکیاں اور کچھ یادگار لمحات شامل تھے، تو یہ بہت سے لوگوں کیلیے ایک سرپرائز تھا۔

لیکن اس ویڈیو کے ساتھ ان کے دیے گئے مبہم پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے لکھا ’ہر طوفان ایک سبق ہوتا ہے، اور ہر دعا ایک امید‘، اس کے ساتھ انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بھی لگایا۔

ایشا رکھی کی اس پوسٹ کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین سوال کرنے لگے کہ کیا دونوں کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے؟ اس دوران اداکارہ جاسمین بھاسن کے پوسٹ پر کمنٹ ’مضبوط رہو‘ نے مزید لوگوں کی توجہ حاصل کر لی، جس سے اس گمان کو تقویت ملی کہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں کچھ مسائل ہیں۔

واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کی افواہیں مارچ 2026 میں اُس وقت شروع ہوئی تھیں، جب ایشا رکھی کی والدہ پونم رکھی نے ان کی سادگی سے ہوئی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

کچھ ماہ بعد ایشا رکھی نے انسٹاگرام کے ایک (Ask Me Anything) سیشن کے دوران بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/51AQ3cC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();