(29 جولائی 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کو تیسری شادی کرنے پر ملنے والے دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے پولیس تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، اداکار کو موصول ہونے والا دھمکی آمیز آڈیو پیغام بھیجنے کیلیے سویڈن میں مقیم ایک وی پی این کا استعمال کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز آڈیو پیغام کا تعلق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے ہے، پیغام میں آرزو بشنوئی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملزم نے عامر خان کے خلاف تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی
واضح رہے کہ پولیس نے اس معاملے میں اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کی شناخت کیلیے کام کر رہے ہیں، ابتدائی آئی پی ایڈریس کا سراغ لگا کر اسے سویڈن تک ٹریس کر لیا گیا، لیکن اصل مقام کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی کیونکہ یہ پیغام وی پی این اور ٹور براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے بھیجا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 18 جولائی کو عامر خان کو لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے افراد کی طرف سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9a7hAK1
No comments:
Post a Comment