کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 31 July 2026

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زہرا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں 60 کلو گرام ویمن باکسنگ سیمی فائنل مقابلے میں فاطمہ زہرا کو کینیڈا کی باکسر نے شکست دی اور وہ فائنل میں نہ پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان نے پہلی بار ویمن باکسنگ میں تمغہ حاصل کیا ہے۔

فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یہ پڑھیں: ’’قوم آج میرے لیے دعا کرے‘‘، ارشد ندیم کا جیولین تھرو فائنل سے قبل ویڈیو پیغام

گلاسگو کے ایس ای سی ہال فائیو میں کھیلے گئے مقابلے میں فاطمہ زہرا نے تینوں راؤنڈز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا۔

فاطمہ زہرا اس سے قبل اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں بھی پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت چکی ہیں



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g8Wt2T6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();