آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے، ترجمان بلوچستان حکومت - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 30 August 2026

آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ (30 اگست 2026): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ آواران میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی باعث اطمینان ہے، مصدقہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا، دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی مؤثر فضائی نگرانی کے بعد کواڈکاپٹر سے کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کمر عمر لڑکیوں کو خودکش بمبار بنانے کا بی ایل اے کا منصوبہ ناکام

شاہد رند کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں عسکری سامان اور آلات برآمد ہوئے، دہشتگردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیلیے کوئی جگہ نہیں، حکومت اور عوام اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، آخری خارجی دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/79K150m

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();