اسلام آباد مارچ کا ہوم ورک کر چکے، جامع پلان کیساتھ آ رہے ہیں: شفیع جان - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 5 August 2026

اسلام آباد مارچ کا ہوم ورک کر چکے، جامع پلان کیساتھ آ رہے ہیں: شفیع جان

پشاور (5 اگست 2026): معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا ہوم ورک کر چکے، جامع پلان کے ساتھ آ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ 27 ستمبر 2026 کو پی ٹی آئی اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، سفر پشاور سے شروع ہوگا اور رخ اسلام آباد ہوگا، پاکستان بھر سے پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز بھی اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

شفیع جان نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والی تحریک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی اسلام آباد میں سڑکوں پر احتجاج کیلیے تمام تیاری کر کے آئے گی، اسلام آباد مارچ میں ریاستی مشینری شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں یہ کنٹینرز لگاتے ہیں اور خندقیں بھی کھودتے ہیں، مارچ کیلیے مختلف ٹیمیں ہوں گی اگر ایک ناکام ہوئی تو دوسری آگے بڑھے گی۔

پشاور میں آج ہونے والے جلسے کے بارے میں شفیع جان نے کہا کہ جلسے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی، جلسے کے مقام کیلیے بنائی کمیٹی سے اعتراض کیا کہ جگہ تین گنا چھوٹی تھی، چار گناہ لوگ جلسہ گاہ سے باہر تھے روڈ بلاک ہونے سے آدھے لوگ پہنچ بھی نہ سکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/l6a5CPp

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();