اداکارہ نمرہ خان کی طلاق کی افواہوں پر ساتھی اداکار حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے افواہیں زیر گردش ہیں،اس معاملے اس وقت طول پکڑا جب ان کی شادی کی پوسٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگئی،تاہم اس کے بعد اداکارہ نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ نیچے کی ہے تاکہ نظر نہ لگ جائے۔
اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے مبہم سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئیں،جس سے طلاق کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا اور اداکارہ کے شوہر نے بھی مبہم پوسٹ شیئر کی۔
ایسے میں اداکارہ منشا پاشا نےنمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
منشا پاشا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے نے توجہ حاصل کرلی۔
مومل خالد نے نمرہ خان سے اظہار حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر وہ دل گرفتہ ہیں،انہوں نے نمرہ کو مورد الزام ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں پر زوردیا کہ وہ فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9zeCjvV
No comments:
Post a Comment