صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یادگار فتح کا افتتاح کردیا ہے۔
اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں۔
تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے، یادگار فتح معرکہ حق میں کامیابی، شہدا، غازیوں کی قربانیوں اور عزم کی علامت ہے۔
یادگار فتح میں پروجیکٹشن میپنگ کا جدید نظام مستقل طور پر نصب کیا گیا ہے۔پروجیکشن میپنگ کے ذریعے روشنی، موسیقی اور فن تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Oo5Ef3M
No comments:
Post a Comment