واشنگٹن (02 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ایران پر حملہ منسوخ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کی درخواست پر انھوں نے حملہ منسوخ کر دیا۔
امریکی صدر نے کہا حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط ہے، اور معاہدے میں آبنائے ہرمز فوری کھولنے کی تجویز شامل ہے، بہ صورت دیگر ایران دوسری جنگ عظیم جیسی تباہی کے لیے تیار رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ضرورت پڑنے پر تباہ کن کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ بھی شرائط میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کے لیے حملہ مؤخر کیا ہے، اور اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’امریکا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے پوری طرح تیار اور مسلح ہے، اور اس کی فوجی دہشت، طاقت اور قوت کی سطح ایسی ہے جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔ اس کے باوجود، ابھی ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے ہم سے کہا ہے کہ حملے کو روک دیا جائے، کیوں کہ ایک معاہدے کے خدوخال پر اتفاق ہو چکا ہے۔‘‘
محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو فون کر کے ایران پر حملے کی مخالفت کر دی، ایکسیوس کا انکشاف
انھوں نے لکھا ’’اس درخواست کی بنیاد پر، میں نے دنیا کے مستقبل کے مفاد اور اسی طرح ایک کامیاب اور خوش حال ایران کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے حملہ منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے، بشرطے کہ ہم تیزی سے ایک معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔‘‘
ٹرمپ نے کہا ’’ریاستِ اسرائیل بھی اس عزم میں میرے ساتھ شامل ہے۔ سب لوگ کام شروع کریں، اور اسے مکمل کر کے دکھائیں۔‘‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5eEvdsD
No comments:
Post a Comment