یش کی فلم ’ٹاکسک‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کما لیے - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 21 August 2026

یش کی فلم ’ٹاکسک‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کما لیے

(21 اگست 2026): ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار یش کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹاکسک‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں روپے کما لیے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم ایکشن فلم کی ریلیز میں ابھی پانچ دن باقی ہیں لیکن بھارت بھر میں پہلے دن کے شو کیلیے 1.65 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ ایڈوانس بکنگز کے ذریعے 6857 شوز سے مجموعی طور پر 7.2 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے۔

یہ اعداد و شمار مخصوص نشستوں کے بغیر ہیں۔ اگر ان نشستوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو فلم کی ایڈوانس بکنگ کا مجموعی حجم 13.19 کروڑ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آوارہ پن 2‘ کو ’ٹاکسک‘ اور ’بٹوارہ‘ پر برتری کیوں حاصل ہے؟

یش کی آبائی ریاست کرناٹک اس فلم کی ایڈوانس بکنگ میں سب سے بڑا حصہ دار بن کر ابھری ہے۔ فلم نے مخصوص نشستوں سمیت اس ریاست میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 8.08 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

’ٹاکسک‘ کے ہندی ورژن نے بھی مثبت انداز میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا ہے۔ اب تک اس ورژن کے 54 ہزار 503 ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جس نے 5880 شوز سے 2.08 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔

ریلیز سے قبل، سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ٹاکسک کو A سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، فلم کو بغیر کسی کٹ کے پاس کر دیا گیا ہے۔

گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں یش کے علاوہ کیارا ادوانی، نین تھارا، ہما قریشی، تارا سوتاریہ اور رکمنی وسنت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ٹاکسک دنیا بھر میں 26 اگست 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JHn753G

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();