میررضا کے قتل پر احتجاج، شارع فیصل بند کرنے پر مقدمہ درج، پولیس نفری تعینات - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 27 August 2026

میررضا کے قتل پر احتجاج، شارع فیصل بند کرنے پر مقدمہ درج، پولیس نفری تعینات

کراچی: شارع فیصل پر میررضا کے قتل کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں 20افراد نامزد کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ احتجاج کےدوران شارع فیصل بند کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ شارع فیصل بلاک نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج کے پیش نظر شارع فیصل نرسری پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تعینات کی گئی پولیس نفری میں خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی اہم ترین شارع فیصل کئی گھنٹےکیلئے روز بلاک کی جاتی ہے جس سے ہزاروں شہری ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YZP9GTK

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();