جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرانے کے لیےحکومتی وفد آج ملاقات کرے گا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 2 September 2026

جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرانے کے لیےحکومتی وفد آج ملاقات کرے گا

لاہور: جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرانے کے لیےحکومتی وفد آج ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا تھا اور دھرنا ختم کرانے کے لیے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملاقات میں رانا ثنا اللہ، احسن اقبال کیساتھ خواجہ سعد رفیق شامل ہوں گے اور مذاکرات منصورہ میں ہوں گے جس میں لیاقت بلوچ حکومتی کمیٹی سے ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے مذاکرات سے متعلق جواب دینے کیلیے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے، وفاقی وزرا کی 3 رکنی کمیٹی پارٹی رہنماؤں سے مذاکرات کرے گی، مذاکرات لاہور، کراچی، اسلام آباد یا کہیں بھی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی 14 اگست کے بعد سے چاروں صوبوں میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنے دے رہی ہے۔ سیاسی جماعت کا مطالبہ ہے کہ لیوی ختم اور پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی کی جائے۔

27 اگست کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے سے خطاب میں اعلان کیا کہ 3 ستمبر بروز جمعرات ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کروانے نکلے ہیں ہم بھتہ لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے ہماری ہڑتال پرامن ہوگی ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان جانتے ہیں کہ ہڑتال کیسے کی جاتی ہے تاجروں کے پاس جائیں گے انہیں قائل کریں گے میں خود تاجروں سے ملاقاتیں کروں گا اور راولپنڈی میں 30 اگست کو عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پُرامن سیاسی مزاحمت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر عوام کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا دھرنوں کے بعد لانگ مارچ اور پہیہ جام سمیت تمام جمہوری آپشنز ہمارے پاس موجود ہیں۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ligbokK

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();