پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 7 September 2026

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان ویمنز ٹیم ہانگ کانگ کو 72 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی جانب سے دیے گئے 144 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 19 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کیری کے 30 رنز بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچاسکے، کپتان نتاشا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، یاسمین نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر شوال ذوالفقار 47 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عائشہ ظفر نے 26 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جوئے لین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اقرا سحر اور کیری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو ہرایا تھا جبکہ بھارت سے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DLtcvnB

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();