نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم بیٹھک، نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 13 September 2026

نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم بیٹھک، نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت

لاہور (13 ستمبر 2026): صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم بیٹھک کے دوران نئے صونوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں پر بات کرنے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کی خواہشات اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کیلیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

لگتا ہے نواز شریف کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی، سینیٹر ناصر بٹ



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iTjH2UX

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();